سابق رکن پارلیمنٹ ورنگل راجیا کی بہو اور تین پوتوں کی آگ میں جھلس کر متشبہ موت کے بعد اس کیس کا نیا موڑ سامنے آرہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ساریکا کے قتل کی جانب بھی پولیس شبہ کر رہی ہے۔ کیونکہ گیس لیک ہونے کے الزام کی صورت میں بیڈ روم میں کیسے گیس لیک ہوگا اس
سوال کا جواب نہیں مل رہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ساریکا نے اپنی موت سے چند دن قبل اپنے وکیل کو ایک تفصیلی ای میل کے ذریعہ انہوں نے اپنی تکلیف دہ حالات سے واقف کر وایا اور کہا کہ سسرال میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ ان پر ہر دن ظلم کیا جاتا ہے۔ اس کے سامنے آتے ہی پولیس نے تحقیقات میں مزید تیزی کردی ہے۔